وفاقی وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری


وفاقی وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد عدالت نے فیض آباد دھرنا ختم کرنے کے عدالتی احکامات پر عمل در آمد نہ کرنے پر وفاقی وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وفاقی حکومت اسلام آباد میں جاری دھرنے کو ختم کروانے میں ناکام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے وفاقی وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران وزیر داخلہ نے عدالت سے اس دھرنے کو ختم کرانے کے لیے 48 گھنٹے کا وقت طلب کیا تھا۔

تاہم مقررہ وقت کے گزر جانے کے باوجود وفاقی وزیر دھرنا ختم کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری