سعودی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس پرسوں ہوگا
سعودی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع کا پہلا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں اتوار کو ہوگا۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آنے والے اتوار کونام نہاد اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی فوجی اتحاد کے وزرائے دفاع اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
واضح رہے کہ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والی نام نہاد اسلامی اتحاد فوج براہ راست نہیں تو ان ڈائریکٹ ایران کیخلاف استعمال کیجائے گی۔
یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن میں اپنی کٹھ پتلی حکومت کے قیام کی خاطر یمن کے مفرور و مستعفی صدر کو اقتدار میں لانے کے لئے دو سال سے زائد عرصہ سے یمن پر جنگ مسلط کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہید، زخمی اور لاکھوں افراد متاثر اور بے گھر ہو چکے ہیں۔