عراقی ریگستانی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز


عراقی ریگستانی علاقوں میں داعش کے خلاف کارروائی کا آغاز

عراقی فوج اور رضاکار فورسز نے ریگستانی علاقوں میں چھپے ہوئے داعشی درندوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ریگستانی علاقوں میں چھپے ہوئے داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

عراقی فوج کا کہنا ہے شام سے ملحقہ سرحدوں اور ریگستانی علاقوں سے بھی دہشت گردوں کا مکمل طور پر صفایا کردیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ عراق کے تمام شہروں کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر آزاد کرالیا گیا ہے جس کی وجہ سے بہت سارے دہشت گردوں نے ریگستانی علاقوں کا رخ کیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری افواج نے جمعرات کو داعشی دہشت گردوں کے خلاف جامع  کارروائی کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد شامی سرحدوں کے قریب داعش کے آخری ٹھکانوں کا صفایا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی نے منگل کے روز کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں کو فوجی لحاظ سے شکست دی جا چکی ہے۔ لیکن، وہ فتح کا حتمی اعلان ریگستان میں چھپے داعشی درندوں کی شکست کے بعد کریں گے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری