نوازشریف سے میرا موازنہ نہ کیا جائے‘ عمران خان


نوازشریف سے میرا موازنہ نہ کیا جائے‘ عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے میرا نواز شریف سےموازنہ نہ کیا جائے کیوں کہ اس سے میں اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نوازشریف پاکستان کےاداروں پر حملے کررہا ہے، ہم ملک کے اداروں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سیاسی لوگوں پردہشت گردی کے جھوٹےمقدمات بنائے جارہے ہیں، سیاسی مقدمات سے جمہوریت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف اس ملک کا مجرم ہے، پیسہ بچانے کے لیے اداروں کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

 نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ میں سب کچھ بیچ کر پیسہ پاکستان لے کر آیا ہوں، لیگل ذرائع سے بیرون ملک کمایا پیسہ پاکستان لایا۔

عمران خان نے کہا کہ اسمبلی میں ہاتھ کھڑا کرکے کہتے ہیں مجرم پارٹی کا صدربن سکتا ہے، ان کو شرم نہیں آتی کیا یہ اسے جمہوریت کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لیڈر جواب دہ ہوتا ہے، جمہوری لیڈر جواب دینے کے بجائے عدالتوں پر حملے کررہا ہے، نوازشریف ملک سے باہر اپنا 300 ارب بچانا چاہتے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری