اسکردو روڈ توسیعی منصوبے کے لئے 1 ارب5 کروڑ کی دوسری قسط جاری


حکومت نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ سے اسکردو تک 167 کلو میٹر سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے 1 ارب5کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے نے ڈیلی کے ٹو کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے گلگت بلتستان میں جگلوٹ کے مقام سے اسکردو تک 167 کلو میٹر سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے 1 ارب5کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کردی ہے۔

 واضح رہے کہ  اکتوبر کے مہینے میں وفاق نے مذکورہ منصوبہ کیلئے 86کروڑ40 لاکھ 70ہزار روپے کی ابتدائی قسط جاری کی تھی۔

گلگت بلتستان میں جگلوٹ کے مقام سے سکردو تک 167 کلو میٹر سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے اب تک کل1 ارب 91 کروڑ 40 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں۔

خیال  رہے کہ وفاقی حکومت نے جگلوٹ سے سکردو تک موجودہ سڑک کی توسیعی منصوبہ کیلئے رواں مالی سال 2017-18کے وفاقی بجٹ میں مجموعی طور پر 8 ارب50 کروڑ روپے مختص کیا گیا تھا جس میں سے اس منصوبہ کیلئے درکار اراضی کے حصول کیلئے1ارب 50کروڑ روپے جبکہ جگلوٹ سے سکردو تک 167 کلو میٹر سڑک کی توسیع اور بہتری کے کاموں کیلئے 7 ارب روپے مختص کیاہے۔

رپورٹ کے مطابق جگلوٹ - سکردو سڑک کی توسیعی منصوبے پر کل31 ارب روپے لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ 2020 تک مکمل ہوجائے گا۔

 نئے توسیعی منصوبے کے تحت سڑک کی ڈیزائن سپیڈ، ہموار مقامات پر رفتار90کلو میٹر جبکہ ناہموار پہاڑی جگہوں پر60کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔