مصر؛ جامع مسجد میں دھماکے اور فائرنگ سے 184 افراد جاں بحق

خبر کا کوڈ: 1583037 خدمت: دنیا
انفجار مسجد مصر

مصر کے صوبہ سنائی کے شہر عریش کے قریب بر العبید میں جامع مسجد کے باہر دہشت گردوں کے بم حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 184 افراد جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق دہشت گردوں نے مصری صوبے سنائی کے مغرب میں برالعبید کی الروادعہ مسجد کے باہر نمازیوں پر بم حملہ کئے ہیں جبکہ ان پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

اس حملے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 184 افرادجاں بحق جبکہ 75 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔حملہ اس وقت کیا گیا جب افراد نماز عصر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

حملے کے بعد بڑی تعداد میں ایمبو لینسز اور ریسکیو کی گاڑیوں کو جائے وقوع پر جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

وزارت صحت کے مطابق حملے کے بعد درجنوں لاشیں مسجد کے صحن میں بکھری ہوئی ہیں اور انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری