اسرائیلی فوج نے غزہ کو بھیجا گیا تجارتی سامان لوٹ لیا


اسرائیلی فوج نے غزہ کو بھیجا گیا تجارتی سامان لوٹ لیا

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے راستے سے غزہ کی پٹی کو بھیجا گیا درجنوں ٹن تجارتی سامان لوٹ لیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ تجارتی سامان میں ایسی اشیاء بھی شامل تھیں جو فلسطینی مزاحمت کاروں کے لیے بھیجی جا رہی تھیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غرب اردن سےتجارتی سامان سے لدے ٹرک جب غزہ کی سرحد تجارتی راہ داری’کرم ابو سالم‘ پر پہنچے تو اسرائیلی فوج نے انہیں روک لیا۔ ان کی تلاشی لینے کے بعد سامان لوٹ لیا گیا۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحدی گذرگاہ سے قبضے میں لیے گئے سامان میں گیس، سائل مواد، پاؤڈر، دھاتیں، لوہے کا سامان اور دیگر اشیاء جن کی غزہ کو ترسیل ممنوع ہے شامل تھیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کو 500 اقسام کی تجارتی اشیاء، صنعتی سامان اور خام مال کی فراہمی پرپابندی عاید کر رکھی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری