عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم


عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عرب ممالک سے خفیہ تعلقات خوش آئند ہیں، عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کوخوش آئند قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عرب ممالک سے تعلقات عام راز ہے، پردے کے پیچھے ہر وقت بہت ساری چیزیں چل رہی ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گے جس سے امن کا دائرہ وسیع ہوگا، عرب ممالک اور اسرائیل کے درمیان بالآخر امن قائم ہونا ہی ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان چند روز قبل ایک اسرائیلی وزیر کی جانب سے اسرائیل کے عرب ممالک سے خفیہ تعلقات کے انکشاف کے تناظر میں ہے۔

اگرچہ سعودی عرب نے اسرائیلی وزیر کے اس بیان کی تردید کی تھی لیکن اسرائیلی حکام سعودی عرب کیساتھ اپنے روابط کو برملا کرنے کی کوشش میں ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری