قاہرہ؛ نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 305 ہوگئی + تصاویر


قاہرہ؛ نمازِ جمعہ کے دوران دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 305 ہوگئی + تصاویر

مصر کے شمالی علاقے سیناء میں مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 305 ہوگئی ہے جبکہ حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی علاقے سینائی پینسلا میں واقع الراودا کی مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران زودار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں متعدد نمازی شہید و زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد مسجد میں قیامت خیز منظر  دیکھنے میں آیا۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد نمازیوں کے اعضاء بکھر گئے تھے جنہیں دیگر افراد نے مل کر سمیٹا۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ریسکیو کر کے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

شامی میڈیا کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اب تک جاں بحق ہنے والے افراد کی تعداد 305 ہوگئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی میں سوار مسلح افراد نے دھماکے کے بعد مسجد پر فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں مرکزی دروازے پر بھی نمازی جاں بحق ہوئے۔

مصری صدر نے  ملکی سیکیورٹی صورتحال پر فوری ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ دو ماہ قبل 12 ستمبر کو مصر کے شمالی علاقے سیناء میں پولیس کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں 18 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری