پاکستانی وزیر دفاع آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں


پاکستانی وزیر دفاع آج سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں

سعودی اتحاد کی کونسل کے وزرائے دفاع کا اجلاس کل 26 نومبر کو ریاض میں ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستانی وزیر دفاع خرم دستگیر خان اور دفاع کے ایڈیشنل سیکرٹری فیصل رسول لودھی سعودی اتحاد کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج ریاض روانہ ہونگے۔

واضح رہے کہ سعودی اتحاد 41 مسلمان ممالک پر مشتمل ہے جو دہشتگردی اور انتہاپسندی کیخلاف اقدامات کریگا۔

اجلاس کا افتتاح سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع محمدبن سلمان کرینگے۔

اجلاس میں اسلامی فوج کے انسداد دہشتگردی اتحاد کے نظریات، روابط، انسداد دہشتگردی کیلئے سرمائے کی فراہمی اور اتحاد سے متعلق حکمت عملی، نظم ونسق، کامیابیوں، منصوبوں اور کوششوں کے سلسلے میں اہم اقدامات کا جائزہ لیا جائیگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری