ایران کی مصر میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت


ایران کی مصر میں ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے مصر میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس ملک کی حکومت اور عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

 تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی  نے مصر میں خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے مصر کی جامع مسجد پر ہونے والے خودکش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ان دہشتگردانہ واقعات پر مصری قوم اور حکومت کو تعزیت پیش کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور کسی بھی مقصد کے لئے معصوم لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا غیر انسانی اقدام ہے جس کی اسلامی جمہوریہ ایران پرزور مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی شیطانی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے حکمرانوں اور اقوام کے درمیان قریبی تعاون اور باہمی مشاورت ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ مصر کے صحرائے سینا کے شہر عریش کے قریب ''بئرالعبد'' میں جامع مسجد الروضہ کے اندر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکوں کے ساتھ ساتھ فائرنگ کرکے 235 افرادکو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ اس حملے میں 125 سے زائدنمازی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری