مصر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز


مصر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کا آغاز

مصری سیکیورٹی فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کردیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مصری فوج نے جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکوں اور فائرنگ کے بعد پورے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے سینا کے مرکزی اور شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔

مصری فوج نے جزیرہ سینا میں وہابی تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی  کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مصری فضائیہ نے دہشت گردوں کے متعدد خفیہ ٹھکانوں پر بمباری بھی کی ہے۔

جامع مسجد میں ہونے والے خونی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مصری صدر السیسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی۔

واضح رہے مصر کے صحرائے سینا کے شہر عریش کے قریب ''بئرالعبد'' میں جامع مسجد الروضہ کے اندر دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے اور فائرنگ کرکے 235 افراد کو شہید جبکہ 125 سے زائد نمازیوں کو زخمی کردیا ہے۔

حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر آرہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری