طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے کل پاکستان پہنچیں گے


طاہر القادری عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت کرنے کل پاکستان پہنچیں گے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل بروز (اتوار ) کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کل بروز (اتوار ) کو صبح 4بج کر 35منٹ پر براستہ استنبول فلائٹ نمبر TK-714 سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں گے جہاں کارکن اور مرکزی رہنماء ان کا استقبال کریں گے۔

سربراہ عوامی تحریک 11ربیع الاول کی شب مینار پاکستان تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ 34ویں عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

عالمی میلاد کانفرنس میں نیلسن منڈیلا کے پوتے رکن اسمبلی مانڈلا منڈیلا، مسز روز رائن منڈیلا مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہو رہی ہیں ،انکے ہمراہ ساؤتھ افریقہ میمن فاؤنڈیشن کے چیئرمین مسٹر اے وی محمد اور مانڈلامنڈیلا کے ایڈوائزر مسٹر زید نارڈین بھی ہو نگے جن کی آمد کی کنفرمیشن موصول ہو چکی ہے۔

اس کے علاوہ جامع الازہر مصر سے شیوخ اور سعودی عرب ،برطانیہ،یو ایس اے ،متحدہ عرب امارات و دیگر ممالک سے ممتاز شخصیات عالمی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

عالمی کانفرنس کے جملہ انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نیلسن منڈیلا کے صاحبزادے اور دیگر مہمانوں کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

مانڈلا منڈیلا و دیگر مہمانوں کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے عہدیداران رانا آصف جمیل (ناظم MQI ساؤتھ افریقہ) اور فیاض اکبر نے دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری