جب محافظ قاتل بن جاتے ہیں ۔۔۔ پاکستان میں اگر کسی کو انصاف ملا ہو تو اس بچی کو بھی ملے گا؟


جب محافظ قاتل بن جاتے ہیں ۔۔۔ پاکستان میں اگر کسی کو انصاف ملا ہو تو اس بچی کو بھی ملے گا؟

12 روز قبل انتظامیہ کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے شیر افضل پر شدید شدد کی گئی جس کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگئے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بارہ روز قبل انتظامیہ نے پارچنار سے تعلق رکھنے والے شیر افضل کو منشیات رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا تھا جنہیں بعد میں بنوں جیل منتقل کردیا گیا۔

بنوں جیل میں حکام نے ان پر حد سے زیادہ تشدد کیا جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا۔

شیرافضل کی والدہ کا کہنا ہے کہ جیل حکام ہی میرے بیٹے کی موت کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے حد سے زیادہ تشدد کرکے انہیں قتل کردیا ہے۔

مقتول کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ جیل حکام نے ان کے بیٹے پر اتنا تشدد کیاتھا کہ ان کی گردن اور پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں جس کی ڈاکٹروں نے بھی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے اور  قتل میں ملوث اہلکاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف جیلوں میں ماورائے عدالت قتل کے کئی کیسز پہلے بھی سامنے آچکے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری