جارجیا کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی سے 11 افراد جاں بحق


جارجیا کے ایک ہوٹل میں آتش زدگی سے 11 افراد جاں بحق

جارجیا کے ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک ایرانی سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جارجیا کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اس ملک کے ساحلی علاقے میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے سے ایک ایرانی شہری سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے 22 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 3 ترک اور ایک اسرائیلی باشندہ شامل ہیں۔

جارجیا کے وزیر صحت کا کہنا ہے کہ تمام افراد دھوئیں کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں جن کی کل تعداد 11 ہے۔

آتشزدگی کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری