مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی فائرنگ میں متعدد مظاہرین زخمی


مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی فائرنگ میں متعدد مظاہرین زخمی

مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی کر دیا ہے جبکہ حریت مزاحمتی فورم نے بھارتی مظالم اور رہنماؤں پر تشدد کے خلاف پیر کے روز مکمل ہڑتال اور مارچ کی اپیل کی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ قابض فوج نے سرینگر، کپواڑہ، پلوامہ اور دیگر اضلاع میں گھر گھر آپریشن جاری رکھا۔ چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین سے بدتمیزی کی۔ اس سے پہلے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنماؤں سے ناروا سلوک اور بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف مختلف اکثر اضلاع میں ہزاروں کشمیریوں نے ہڑتال کی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔ قابض فوج نے مظاہرین پر چھرے والی بندق سے فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج کرکے متعدد مظاہرین کو زخمی و گرفتار کرلیا۔

حریت رہنما شبیر شاہ دس برس پرانے جعلی مقدمے میں بھارت کی تہارجیل میں قید ہیں جبکہ مسرت عالم اور دیگر کو پی ایس اے ایکٹ کے تحت جیل بھیجاجا چکا ہے۔ تہاڑ جیل میں بھارتی اہلکار انہیں ذہنی طورپر اذیت پہنچا رہے ہیں۔ اور ان سے اعترافی بیان دلانے کیلئے ان پر ذہنی و جسمانی تشدد کررہے ہیں۔ حریت مزاحمتی فورم نے اعلان کیاکہ پیر کے روزبھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ کشمیری شرکت کے بھارت کے خلاف بھرپور نفرت کا ثبوت دیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری