ایرانی عوامی رضاکار فورس "بسیج" کی تشکیل کو 39 سال ہوگئے


ایرانی عوامی رضاکار فورس "بسیج" کی تشکیل کو 39 سال ہوگئے

تقریبا 4 دہائیاں گزرنے کے بعد، آج بسیج فورس ظلم و ستم سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے خطے کے دیگر اقوام کیلئے ایک نمونہ بن کر ابھری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی بسیج رضاکار فورس کے قیام پر مبنی امام خمینی (رہ) کے نورانی حکم کو 39 سال ہوگئے ہیں۔

آج بسیج فورس کی حقیقت ساری دنیا پر عیاں ہو چکی ہے، اس شفا بخشنے والے نسخے نے ناصرف ایران کو ترقی کی بلند چوٹیوں پر پہنچا دیا ہے بلکہ یہ دنیا کے تمام آزاد لوگوں کے لئے بھی الہام بخش ہے۔

آج غیر مسلم ممالک سے بھی لوگ بسیج فورس کو اپنے لئے ایک نمونہ بنانے کی غرض سے ایران کا رخ کرتے ہیں۔

بسیج رضاکار اسلامی حکومت کے گورننس ماڈل میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

بسیج فورس تمام اسلامی احکامات میں عیاں ہے، اگر چاہتے ہیں کہ ملک میں اقتصادی مشکلات حل ہوں تو عوام کی شرکت لازم و ملزوم ہے، اور جب معاشرے میں محروموں اور مستضعفین کا بحث آتا ہے تو ان کی حمایت تمام مسلمانوں کی گردن پر ہے۔ بسیج فورس ملک کے اندر جس قسم کی مشکلات ہو سڑکوں پر نکل آتی ہے اور پل جھپکتے ہی ان مشکلات کو حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔

تقریبا 4 دہائیاں گزرنے کے بعد، آج بسیج فورس ظلم و ستم سے مقابلہ کرنے کے حوالے سے خطے کے دیگر اقوام کیلئے ایک نمونہ بن کر ابھری ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری