تحریک انصاف کی سعودی اتحاد پر ایک بار پھر تنقید/ پاکستان کی شمولیت کے نتائج خطرناک ہوں گے


تحریک انصاف کی سعودی اتحاد پر ایک بار پھر تنقید/ پاکستان کی شمولیت کے نتائج خطرناک ہوں گے

ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی سعودی عسکری اتحاد میں شمولیت پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رکن قومی اسمبلی 'شیرین مزاری ' نے پاکستان کی سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شمولیت کے سنگین نتائج پر اپنے تشویش کا اظہار کیا ہے.

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی اتحادی فوج ایک فرقہ وارانہ اتحاد ہے جس کی امریکہ کے صدر ڈونلد ٹرمپ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

انہون نے کہا کہ اس فوجی اتحاد کو جو بھی نام دیا جائے یہ ایران مخالف ہے کیونکہ ایران ایک اسلامی ملک ہے اور ریاض نے دسیوں اسلامی ممالک میں سے صرف ایران کو نظرانداز کیا ہے۔

قومی اسمبلی کے خارجہ کمیٹی کے رکن نے مزید کہا کہ اس سے پہلے پاکستانی حکومت نے اطمینان دیا تھا کہ قومی اسمبلی کے اراکین کو اس حوالے سے اعتماد میں لے گی لیکن اب حکومت اس بات سے انکار کر رہی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری