صدر روحانی کی بشار اسد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی


صدر روحانی کی بشار اسد کو دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

ایرانی صدر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے حوالے سے شامی حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامی حکومت کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑا ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے شامی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تہران کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

انہوں نے داعش کے خلاف شامی قوم، حکومت اور ان کے حامیوں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی طاقتیں اور خطے میں ان کے آلہ کار بعض ممالک اپنے مفادات کی خاطر عراق اور شام میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کرتے آرہے ہیں۔

صدر روحانی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تہران اور دمشق کی بہترین ہم آہنگی اور شاندار کارکردگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام کی تعمیر نو کے لیے ایران کی مکمل طور پر آمادہ ہے۔

انہوں نے تہران اور دمشق کے درمیان باہمی اسٹریٹجک تعلقات کو جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کے مفادات کے پیش نظر باہمی تعلقات کو مزید تقویت دینا ناگزیر ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ شامی قوم کو غیر ملکی مداخلتوں کے بغیر اپنی سرنوشت کا تعین کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ شامی حکومت مخالفین کو اپنے ملک کے مستقبل کے تعین کے لیے اپنے موثر اور تعمیری کردار کو ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر شام کے صدر بشار اسد نے ملک میں دشتگردوں کی بدترین شکست پر ایرانی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شام کی تعمیر نو کے لیے ایران کی مشارکت کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری