مشرقی افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کا کئی دیہاتوں پر قبضہ


مشرقی افغانستان میں امریکی حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کا کئی دیہاتوں پر قبضہ

مشرق افغانستان کے ننگرہار صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ  داعش نےصوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی کے کئی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور امریکی فوج تماشائی بنی ہوئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشرقی افغانستان کے ننگرہار صوبائی کونسل کے سربراہ «احمد علی حضرت»  کا کہنا ہے کہ امریکی مسلح افواج صرف طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنارہے ہیں جبکہ خونخوار درندہ صفت داعشیوں کو مکمل طور پر چھوٹ دی ہوئی ہے۔

احمد علی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے صوبہ ننگرہار کے شہر خوگیانی کی کئی دیہاتوں پر قبضہ کرلیا ہے اور امریکی فوج تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ننگرہار صوبائی کونسل کے ارکان نے افغان حکومت پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ  کابل حکومت داعشی دہشت گردوں کی ملک کے مختلف علاقوں پر قبضے کے خلاف کوئی اقدام نہیں کررہی ہے۔

دوسری جانب غیر ملکی افواج کا کہنا ہے کہ افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے مختلف علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ خوگیانی نامی شہر میں کئی مرتبہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 افغان پالیمان میں صوبہ ننگرہار کے نمائندے ظاہر قادری کا کہنا تھا کہ طالبان اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران امریکی حکام داعش کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: طالبان نے صوبہ ننگرہار میں متعدد داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ کررکھا تھا، امریکی لڑاکا طیاروں نے طالبان پر بمباری کے محاصرہ ختم کروا دیا۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست کے بعد، داعشی دہشت گرد افغانستان کو اپنے لئے بہترین آماجگاہ سمجھتے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری