داعش سے خوفزدہ طاہر اشرفی ہائیکورٹ پہنچ گئے


داعش سے خوفزدہ طاہر اشرفی ہائیکورٹ پہنچ گئے

پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی واپس لینے کے بعد علامہ طاہر اشرفی نے ہائیکورٹ سے درخواست کی ہے کہ داعش سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کے خطرے کے پیش نظر انہیں واپس سیکورٹی دی جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین علامہ طاہر اشرفی نے لاہور پولیس کی جانب سے دی جانیوالی سکیورٹی واپس لینے پر ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

علامہ طاہر اشرفی نے اپنی درخواست میں ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ پنجاب حکومت نے سکیورٹی دی ہوئی تھی جو واپس لے لی گئی ہے۔

طاہراشرفی نے سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب پولیس کو فریق بناتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں داعش سمیت دیگر شدت پسند تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ہے اس لئے انہیں سکیورٹی واپس فراہم کی جائے۔

طاہر اشرفی نے درخواست میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ میں کی جانیوالی ترمیم کی مخالفت کرنے پر حکومت نے سکیورٹی واپس لے لی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے طاہر اشرفی کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کو آج طلب کر لیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری