68 روزہ ایام عزا اختتام پذیر‘ آج ’’عید شجاع ‘‘ منائی جائیگی


68 روزہ ایام عزا اختتام پذیر‘ آج ’’عید شجاع ‘‘ منائی جائیگی

68 روزہ ایام عزاء اختتام پذیر، ملتان سمیت ملک کے تین شہروں میں ایام عزاء کے آخری ماتمی جلوسوں میں تاریخی ’’چپ تعزیے‘‘ برآمدکئے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آج9 ربیع الاول کو ملک بھر میں’’عید شجاع‘‘ منائی جائے گی، عزادار ماتمداری چھوڑ کر خوشیوں بھری تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

ایک روایت کے مطابق ’’عید شجاع‘‘ اہل بیت کے قاتلوں کو جہنم واصل کئے جانے کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔

علاوہ ازیں حضرت امام حسن عسکری کا یوم شہادت بھی گزشتہ روز ملتان سمیت ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

اس موقع پر ملتان میں محلہ ناصر آباد جھک اندرون پاک گیٹ سے ایام عزاء کا آخری ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جو اپنے مقررہ راستوں محلہ قاضی جلال، صرافہ بازار، پاک گیٹ اور حرم گیٹ سے ہوتا ہوا دن 1 بجے شاہین مارکیٹ پر قیام پزیر ہوا جہاں پر مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

بعد ازاں بوہڑ گیٹ پر جلوس میں شریک ماتمی دستوں نے زنجیر زنی کی۔ جلوس بوہڑ گیٹ بازار اور کالے منڈی بازار سے ہوتا ہوا بعد نماز مغرب حویلی مرید شاہ پر اختتام پذیر ہو ا۔

علاوہ لائسنسدار اخلاق حیدر صدیقی کے گھر سے شبہیہ تابوت حضرت امام حسن عسکری کا ماتمی جلوس برآمد کیا گیا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد جعفریہ محلہ ناصر آباد جھک پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

جلوس میں مرکزی صدر تنظیم لائسنسداران عزاداری امام حسین مہر مزین عباس چاون، وائس چیئر مین سید عارف اختر کاظمی، سید حسنین علی بخاری، سید موسیٰ رضا بخاری، محمد عامر خان، سید خادم حسین بخاری، سید قاسم نقوی، غلام عباس، بدر اعجاز، رئیس حسین، حاجی اشرف، امتیاز حسین صدیقی، فصیح حیدر، آفتاب حیدر، عمار مہدی اور اشفاق حیدر سمیت ملتان بھر سے ماتمی انجمنوں اور عزاداروں نے شرکت کی۔

جلوس سے قبل رہائشگاہ اخلاق حیدر صدیقی پر مجلس عزا منعقد ہوئی جس سے مولانا سید کاشف ظہور نقوی، عمار مہدی اور مولانا غلام مصطفی انصاری نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ شہادت حضرت امام حسن عسکری? پر مفصل روشنی ڈالی۔

دریں اثناء4 جلوس کے دوران پولیس کے علاوہ جلوس انتظامیہ کی جانب سے بھی سیکیورٹی کا فول پروف انتظام کیا گیا تھا، جلوس کے راستے میں جگہ جگہ نذرو نیاز کا سلسلہ جاری رہا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری