شیخ عیسی قاسم کی تشویشناک حالت؛ محاصرے کیخلاف عوامی مظاہرے

خبر کا کوڈ: 1586382 خدمت: اسلامی بیداری
تظاهرات بحرینی‌ها در حمایت از شیخ عیسی قاسم

بحرینی عوام نے ملک بھر میں شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے شیخ عیسی قاسم کے بیمار ہونے کی خبر سنتے ہی ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کردیا ہے۔

بحرین کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے فوری محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری طرف حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے طاقت کا بےدریغ استعمال کررہے ہیں، مظاہرین کیخلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم جسمانی طور پر انتہائی نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں اور ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے۔

بحرین کے عالم دین میثم سلمان کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت کافی خراب ہے، آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز انہیں علاج معالجے کی اجازت نہیں دے رہے تاہم  متعدد درخواستوں کے بعد پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو گھر پر ہی معاینہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کافی تشویشناک ہے اور پہلی مرتبہ ڈاکٹروں کو انہیں معائنہ کرنے کی اجازت ملی ہے۔

معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ابراہیم العرادی کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر خونریزی بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری