غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے 4 نادرا افسران گرفتار


غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنانے والے 4 نادرا افسران گرفتار

ایف آئی اے نے کراچی کے ڈی ایچ اے نادرا میگا سینٹر پر چھاپا مارکر غیر ملکیوں کو جاری کیے جانے والے شناختی کارڈ قبضے میں لے کر نادرا کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایف آئی اے نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے پر ڈی ایچ اے کراچی میں نادرا کے میگا سینٹر پر چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے حکام نے نادرا کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام نادرا کے گرفتار افراد سے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق تفیتیش بھی کریں گے۔

نادرا میگا سینٹر پر چھاپے کے دوران شناختی کارڈ بھی قبضے میں لئے گئے ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے میں 3 ایجنٹس کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ کارروائی کے بعد نادرا کے دیگر سینٹرز سے بھی غیر ملکی شناختی کارڈ کی تیاری سے متعلق چھان بین کی جاسکتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری