ایران کی بحری فوج ملکی دفاع کے فرنٹ لائن پر ہے، امام خامنہ ای


ایران کی بحری فوج ملکی دفاع کے فرنٹ لائن پر ہے، امام خامنہ ای

امام خامنہ ای کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج ملکی دفاع کے صف اول میں ہے اور حساس ترین علاقوں خاص کر مکران، بحیرہ عمان وغیرہ میں ماضی کی طرح بدستور ملک کا دفاع کرتی رہے گی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ  امام خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے اعلیٰ عہدیداروں اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحری فوج ملکی دفاع کے فرنٹ لائن پر ہے اور مستقبل میں بھی رہنا چاہئے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے آزاد سمندروں میں بحری افواج کی موجودگی کو ملکی طاقت اور توانائی میں اضافے کا باعث قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ آزاد سمندروں کی گہرائی میں بحری افواج کی موجودگی میں اضافہ ہونا چاہئے۔

7 آذر مطابق 11 نومبر کو یوم بحریہ کی مناسبت سے ہونے والی اس ملاقات میں آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے بحری صنعت کے کلیدی کردار کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمارے ملک کے پاس وسیع آبی سرحدیں ہیں اور جہاز رانی کے شعبے میں وطن عزیز کے پاس طویل تجربہ بھی موجود ہے، لہذا اسلامی جمہوریہ کی بحریہ کی طاقت و توانائی کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

امام خامنہ ای نے مزید کہا کہ اللہ کی راہ میں شہادت انسان کے لئے خسارہ نہیں ہے بلکہ غنیمت ہے جیسے کہ امام خمینی رح نے فرمایا کہ جس قوم کو شہید ہونا آئے وہ کبھی اسیر نہیں ہوتی۔

رہبرمعظم نے اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کی توانائی اور طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "بحری فوج ملکی دفاع کی فرنٹ لائن پر ہے اور اسے اسی حالت میں ماضی کی طرح پوری قوت کے ساتھ باقی رہنا چاہئے۔"

ایران کی بحری فوج کو آزاد سمندروں میں مستقل بنیادوں پر اور مقتدرانہ انداز میں اپنی موجودگی کے ذریعے قومی مفادات کے تحفظ کے لئے خاطر خواہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئے۔

امام خامنہ ای نے بحری فوج کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: "بحری فوج 20 سال پہلے کے مقابلے میں کافی طاقتور بن چکی ہے اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔"

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری