یمن کے شہر عدن میں بم دھماکہ، 4 شہری شہید


یمن کے شہر عدن میں بم دھماکہ، 4 شہری شہید

سعودی اتحاد کی بربریت کے ساتھ ساتھ اب غریب ترین عرب ملک یمن خود کش حملوں کا نشانہ بننے لگا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں جبکہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے بتایا ہے کہ یمن کے جنوبی شہر عدن میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں چار افراد شہید ہوگئے ہیں اور اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

رائٹرز کے مطابق مذکورہ دھماکہ مفرور صدر کے خود ساختہ یمنی وزارت خزانہ کے دفاتر کے قریب ہوا، جس کی وجہ سے عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ دھماکے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری