ایرانی وزیرخارجہ محمدجواد ظریف روم پہنچ گئے


ایرانی وزیرخارجہ محمدجواد ظریف روم پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمدجواد ظریف بحیرہ روم ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے روم پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف بحیرہ روم ڈائیلاگ کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے روم پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ محمدجواد ظریف اٹلی اور اس کے بعد آذربائجان کا دورہ کریں گے۔

بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ روم میں ہونے والے بین الاقوامی اجلاس میں امن و امان، مشترکہ مفادات، تارکین وطن اور ان کی مشکلات جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بہرام قاسمی کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس میں افغانستان سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری