شیعہ علماء کونسل نے بھی لدھیانوی سے ملاقات کی تردید کردی


شیعہ علماء کونسل نے بھی لدھیانوی سے ملاقات کی تردید کردی

گذشتہ دو تین ھفتوں میں اسلام آباد میں ختم نبوت اور دھرنے کے موضوع پر تمام مسالک کے جید علمائے کرام کے بڑے اجلاس ھوتے رھے تاکہ اس تنازعہ کا احسن حل نکالا جائے مگر ان اجلاسوں میں مخصوص لوگ یا مخصوص ایجنڈا نہیں تھا.

خبر رساں ادارے تسنیم کے نامہ نگار نے شیعہ رہنماوں کی سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی اور اورنگزیب فاروقی سے ملاقات کی خبر کے حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ بعض مخصوص لوگ سوشل میڈیا سے مسلسل جھوٹا پروپیگنڈہ کر رھے ھیں جس کی مکمل تردید کی جا چکی ھے۔

ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ دو تین ھفتوں میں اسلام آباد میں ختم نبوت اور دھرنے کے موضوع پر تمام مسالک کے جیّد علمائ کرام کے بڑے اجلاس ھوتے رھے تاکہ اس تنازعہ کا احسن حل نکالا جائے مگر ان اجلاسوں میں مخصوص لوگ یا مخصوص ایجنڈا نہیں تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کی تبلیغات شیعہ سنی اختلافات کو ختم کرانے کے حوالے سے چل رہا ہے حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ تمام مسالک کے درمیان فروعی اور مسلکی اختلافات صدیوں سے موجود ہیں مگر کبھی یہ اختلافات فساد اور فرقہ واریت تک نہیں پہنچے ہیں بلکہ تمام شیعہ سنی بھائیوں نے ھمیشہ ملک کو بنانے اور اس کی بقا اور استحکام کے لئے اتحاد و وحدت کے ساتھ ملکر جدوجہد کی ھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بھی واضح کردوں کہ الحمد للہ ہم نے اپنی قیادت کی سرپرستی میں ہمیشہ اتحاد امت اور تمام مسالک کے درمیان ھماھنگی کے لئے مسلسل کردار ادا کیا، فرقہ واریت کو ناکام بنایا اور انشااللہ آئندہ بھی جاری رھے گا۔

واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سیکرٹری جنرل ایسی حالت میں شیعہ سنی فسادات کی تردید کررہے ہیں کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے روز شیعوں کے قتل عام کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی آرہی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آج ہی اسلام آباد میں واقع اہل تشیع کی مسجد باب العلم کے سامنے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری