صہیونی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی شہری شہید


صہیونی فوج کی فائرنگ میں فلسطینی شہری شہید

صہیونی غاصب فوج کے اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی مسلمان جام شہادت نوش کرگیا۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے فلسلطین الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی فوج کے اہلکاروں نے آج بروز جمعرات ایک فلسطینی مسلمان کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے ہاتھوں مارے جانے والے فلسطینی مسلمان کی عمر 48 سال ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے 2 اہلکاروں نے فلسطینی مسلمان کے سینے پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں موقع پر ہی ان کی شہادت ہوئی۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوج نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بے جا الزامات لگا کر یا تو سرعام گولیاں مارتی ہے یا انہیں پابند سلاسل کرتی ہے جس کی وجہ سے اب تک 7000 فلسطینی صہیونی جیلوں میں عمر قید کی سزائیں کاٹ چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری