پاکستان سمیت دنیا بھر میں جشن ولادت النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

خبر کا کوڈ: 1588893 خدمت: اسلامی بیداری
میلاد النبی989

پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان سید المرسلین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت باسعادت کا جشن عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منارہے ہیں۔

ملک بھرمیں جشن ولادت النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ اسلام آباد جناح اسپورٹس کمپلیکس میں پروقار تقریب سجی، لاہورمیں سلامی کی پروقارتقریب کینٹ کے علاقے محفوظ شہید گریثرن میں ہوئی، سلامی کے موقع پر فضا پاک فوج کے جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر ملک بھر میں آج کے دن مختلف محافل میلاد، جلوس، ریلیاں، سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، جن کے دوران عاشقان مصطفے صلی اللہ علیہ والہ وسلم اپنے اپنے انداز سے گلہائے عقیدت پیش کررہے ہیں۔

کراچی میں بھی عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلمپر فضائیں درود وسلام کی صداؤں سے گونج رہی ہیں ۔ عاشقان  رسول نے مسجدوں  ، گھروں ، سرکاری عمارتوں کو قمقموں سے سجارکھا ہے اورتمام مناظررنگ برنگی روشنیوں سے جھلملا اٹھے ہیں۔

راولپنڈی شہر میں میلاد کے 2 بڑے جلوس شہراورکینٹ سے نکالے جائیں گے جب کہ ملک بھرمیں پولیس اورانتظامیہ نے بھی جلوسوں اور دیگرتقاریب کے لیے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ جلوسوں کے روٹس میں اسلحہ رکھنے، لہرانے، ہوائی فائرنگ، ڈھول باجے، ساز بجانے ہیوی گاڑیوں کے داخلے پرپابندی ہوگی۔ جلوس کے راستوں میں دودھ، مشروب، چائے، قہوہ، چاول، نان روٹی کی سبیلیں اور لنگرکے اسٹال بھی ہوں گے۔ کوئٹہ میں ایک روزکے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے جوآج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔

دوسری جانب عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پرصدرمملکت ممنون حسین نے کہا کہ آج ہمارے لئے تذکیروتجدید کا مقدس دن ہے، حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پرعمل سے مسائل دم توڑجائیں گے، آپ کی تعلیمات پرعمل کرنے سے معاشرہ جنت کا نمونہ بن جائے گا اوردعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کوحقیقی ترقی وخوشحالی کا گہوارہ بنادے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن تاریخ اسلام کا ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اورانسانیت کا عظیم ترین دن ہے۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کاِ عید میلاد النبی کے موقع پر پیغام میں کہنا تھا کہ خاتم النییین حضرت محمد مصطفیٰ کا نام نامی اور پیغام مبارک بنی نوع انسان سے محبت کی سدا زندہ رہنے والی علامت ہے، اللہ کے آخری نبی کے پیغام پر ایمان رکھنے والوں پر لازم ہے کہ وہ ہمدردی، اخوت اور خیرسگالی کو اپنے کردار کا حصہ بنائیں، نبی کا امتی ہوتے ہوئے آپس میں نفرتیں، نفاق اور دوریاں رکھنا حضور کی تعلیمات کے منافی ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری