عراق کا قانون عزیز لیکن اسرائیلی حملے کی صورت میں، حزب اللہ کے شانہ بشانہ ہونگے + ویڈیو
عراق کی عصائب الحق فورس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میرا لبنان میں جا کر اسرائیل کے خلاف لڑنا عراقی قانون کے احترام کی نشانی ہوگی۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی عصائب الحق فورس کے سربراہ قیس خزعلی نے کہا ہے کہ اگرچہ ہم عراق کے قانون کا احترام کرتے ہیں، لیکن اگر اسرائیل نے حزب اللہ پر حملہ کیا تو ہم وہاں جا کر اسرائیل سے جنگ کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ میں پہلا شخص ہوں گا جو جا کر اسرائیل کے خلاف حزب اللہ کے ساتھ مل کر جنگ کرونگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا لبنان میں جا کر اسرائیل کے خلاف لڑنا عراقی قانون کے احترام کی نشانی ہوگی۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ جو میرے لیے احترام کا قائل ہے، وہ جانتا ہے کہ یہ بہترین کام ہوگا۔