بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا


بھارتی فوج نے مزید پانچ کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے بتایا ہے کہ ضلع بڈگام میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 کشمیری نوجوان شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ ساگی پورہ کے علاقے بھی بھارتی فوج نے کریک ڈاؤن کیا جس کے نتیجے میں ایک اور نوجوان شہید ہوگیا۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے بچنے کے لیے ضلع بڈگام اور پلواما میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی ہے۔

بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران آنسو گیس کی شیلنگ کی اور پیلٹ گن کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری