ایران: شیخ عیسیٰ قاسم کے علاج میں تاخیر اور غفلت کےن تائج کی ذمہ دار آل خلیفہ ہوگی


ایران: شیخ عیسیٰ قاسم کے علاج میں تاخیر اور غفلت کےن تائج کی ذمہ دار آل خلیفہ ہوگی

ایرانی وزارت خارجہ نے آل خلیفہ کی متعصب حکومت کو شیخ عیسیٰ قاسم کے علاج معالجے میں تاخیر اور غفلت کی صورت میں نتائج کی ذمہ دار قرار دیا ہے۔

ایران کی وزات خارجہ نے بحرینی عوام کے قائد آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت کی حالت کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحرینی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ شیخ عیسیٰ قاسم کے علاج کے معاملے میں کسی بھی تاخیر اور غفلت کے نتائج کی ذمہ دار اسے قرار دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے ان خیالات کا اظہار بحرینی مقبول ترین قیادت شیخ عیسیٰ قاسم کے صحت کی بگڑتی صورت حال ۔ اور ان کے گھر کے محاصرہ اور انہیں علاج کے راستے میں حکومتی روکاوٹوں کے کھڑا کرنے کے سوال جواب دیتے ہوئے کیا ہے۔

بہرام قاسمی نے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برداری اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس عظیم شخصیت کے فوری علاج معالجہ، ان کے گھر پر سیکورٹی محاصرہ کے خاتمہ کے لئے مداخلت کرتے ہوئے بحرینی حکومت پر دباو بڑھائیں۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے آل خلیفہ حکمرانوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ وہ عوام کے مطالبات کو تسلیم کرنے کی بجائے انہیں سختی سے دبانے کی روش کو ترک کرے بصورت دیگر بحرین کا بحران مزید شدت اختیار کر جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری