سعودی مفتیوں کے مطابق یمنی مسلمانوں کیخلاف جنگ جائز اور اسرائیل کیخلاف جنگ حرام ہے، الحوثی


سعودی مفتیوں کے مطابق یمنی مسلمانوں کیخلاف جنگ جائز اور اسرائیل کیخلاف جنگ حرام ہے، الحوثی

انصار اللہ یمن کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتی مسلمانوں کیخلاف اور اسرائیل کی حمایت میں فتوے جاری کرتے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے پیغمبر اسلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے وہابی مفتیوں نے اسرائیل کی حمایت میں فتوی صادر کرتے ہوئے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ جنگ حرام ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ہماری آزادی ہمارا ایمان ہے اور ہم کسی کو اپنا ایمان چھیننے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے انصار ہیں اور ہم اسلام کی برتری اور بالادستی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انھوں نے سعودی عرب کے مفتیوں کیطرف سے ایک یہودی صہیونی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دینے پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مفتیوں نے صہوینی یہودی کو مسجد الحرام میں داخل ہونے کی اجازت دیکر مسجد الحرام اور مسجد النبوی کی بے حرمتی اور توہین کا ارتکاب کیا ہے۔

عبدالملک الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب کے مفتی اسرائیل کی حمایت میں اور مسلمانوں کی مخالفت میں فتوے صادر کرتے رہتے ہیں اور یہ ان کی خباثت اور اسلام دشمنی کی واضح علامت ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری