چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی


چمن میں دھماکہ، ایک بچہ شہید دوسرا زخمی

بلوچستان میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیے جانے والے دھماکے میں ایک بچہ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چمن کے علاقے محلہ ٹین سان میں زور دار دھماکے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دو بچے زخمی ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کرد یئے۔

زخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچہ شہید ہوگیا۔

یاد رہے کہ آج صبح بھی پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ، جس کے نتیجے میں 9 افراد شہید جبکہ 35 افراد زخمی ہوگئے، سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری