امریکی وزیر دفاع 4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے


امریکی وزیر دفاع 4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے

امریکی وزیردفاع مشرق وسطیٰ،مغربی افریقااورجنوبی ایشیاکے5روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، وہ مصر اور اردن کے بعد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمز میٹس مشرق وسطیٰ، مغربی افریقا اور جنوبی ایشیا کے 5 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیردفاع جیمزمیٹس 4دسمبر کو پاکستان کادورہ کریں گے۔

امریکی وزیر دفاع اردن اور پھر پاکستان آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق جیمز میٹس پہلے مرحلے میں مصر پہنچیں گے۔

پینٹا گون کے کا کہناہے کہ امریکی وزیردفاع کی وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات متوقع ہے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیمز میٹس دورے کے آخری مرحلے میں کویت جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری