120 ملین ڈالر اور فارم ہاؤس کے بدلے ایک اور سعودی شہزادہ رہا


120 ملین ڈالر اور فارم ہاؤس کے بدلے ایک اور سعودی شہزادہ رہا

بن سلمان کے حکم پر گرفتار ہونے والی شخصیات میں سے ایک ارب ڈالر کے عوض رہا ہونے والے متعب بن عبداللہ کے بعد اب ایک اور شخصیت کو بھی خطیر رقم کے عوض رہا کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی ذرائع نے خبر دی ہے کہ بن سلمان کے حکم پر گرفتار ہونے والے شہزادوں میں سے ایک اور شخصیت کو بھی رہا کردیا گیا ہے۔

سعودی سوشل میڈیا کے مطابق سعودی رائل پروٹوکول کے سابق سربراہ محمد الطبیشی ولی عہد بن سلمان کیساتھ ڈیل کرکے آزاد ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیل کے تحت الطبیشی نے رہائی پانے کیلئے بن سلمان کو 120 ملین ڈالر اور وسیع رقبے پر مشتمل اپنا فارم ہاؤس دے دیا ہے جس کی قیمت 100 ملین ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے بیٹے متعب بن عبداللہ ایک ارب ڈالر کے عوض چند روز قبل رہا ہوئے تھے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری