اسرائیل کے شامی فوجی اڈے پر حملے سے متعلق متضاد خبریں


اسرائیل کے شامی فوجی اڈے پر حملے سے متعلق متضاد خبریں

اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فوجی اڈوں پر حملوں کی متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، بعض ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی جانب سے شامی فوج کے اڈوں پر شدید حملے کئے گئے ہیں۔

شامی اور عربی ذرائع ابلاغ  نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب شامی فوج کے ٹھکانوں پر کئی میزائل داغے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شامی فوج نے صہیونی فوج کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے ''المصدر'' کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے جنوبی دمشق کے علاقے «الکسوه» اور «الصحنایا» پر میزائل حملے کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ان میزائلوں میں سے ایک فوجی اڈے پر گرا جبکہ شام کے اینٹی ایئرکرافٹ میزائل سسٹمز نے متعدد میزائلوں کا پیشگی سراغ لگا انہیں کر فضا میں ہی تباہ کردیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اس سے پہلے بھی شام میں دہشت گردوں کی حمایت میں کئی مرتبہ اس قسم کے حملے کر چکا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری