آل خلیفہ کی جانب سے شیخ عیسی قاسم کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر عوامی مظاہرے بدستور جاری


آل خلیفہ کی جانب سے شیخ عیسی قاسم کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی پر عوامی مظاہرے بدستور جاری

شیخ عیسی قاسم کی حالت تشویشناک ہے اور حکومت طبی سہولیات فراہم نہیں کررہی ہے جس پر بحرینی عوام نے ایک بار پھر ملک بھر میں آل خیلفہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  حکومت کی جانب سے شیخ عیسی قاسم کو طبی سہولیات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے بحرینی عوام نے ایک بار پھر ملک بھر میں مظاہروں کا آغاز کردیا ہے۔

بحرین کے مختلف شہروں میں ہزاروں لوگ اپنے ہاتھوں میں بحرین کا پرچم اور شیخ عیسی قاسم کی تصویریں اٹھائے ہوئے محاصرے کے فوری خاتمے اور اپنے قائد کیلئے طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔

دوسری طرف حکومتی اہلکار مظاہروں کو روکنے کے لئے طاقت کا بےدریغ استعمال کررہے ہیں، مظاہرین کیخلاف ربڑ کی گولیاں اور آنسو گیس استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم جسمانی طور پر انتہائی نحیف اور کمزور ہو چکے ہیں اور ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے۔

بحرینی ذرائع کے مطابق آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی طبیعت کافی خراب ہے، آل خلیفہ کے سیکیورٹی فورسز انہیں علاج معالجے کی اجازت نہیں دے رہے۔

بحرینی عوام نے ملک بھر خاص کر کرزکان، کرباباد، السنابس، شهرکان، البلاد القدیم، ابوقوة، الهملة، صدد، السهلة_الشمالیة نامی شہروں میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

بحرین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صورتحال کافی تشویشناک ہے اگر انہیں فوری طور پر طبی سہولیات فراہم نہ کی گئیں تو ان کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

معائنہ کرنے والے ڈاکٹر ابراہیم العرادی کا کہنا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کی جسمانی حالت خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، ان کا آدھا وزن کم ہو گیا ہے اور اندرونی طور پر خونریزی بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری