10 روپے کے سکے پر بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر


10 روپے کے سکے پر بابائے قوم کی تصویر نہ ہونے پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور ہائی کورٹ میں 10 روپے کے سکے پر قائداعظم محمدعلی جناح کی تصویر نہ ہونے کے خلاف رٹ دائر کردی گئی۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دس روپے کے سکے پر قائداعظم کی تصویر نہ ہونے کے خلاف رٹ پشاور ہائی کورٹ کے وکیل نجب خلیل کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ کرنسی کسی بھی ملک کی پہچان ہوتی ہے۔ جب کرنسی نوٹ پر قائد اعظم کی تصویر ہوسکتی ہے تو سکے پر کیوں نہیں۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ نوٹ اور سکے پر بانی پاکستان محمد علی جناح کی تصویر لازمی ہے۔

واضح رہے کہ رٹ میں گورنر اسٹیٹ بینک، وزیر خزانہ، سیکریٹری برائے صدر مملکت اور پرنسپل سیکریٹری برائے وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری