فٹبال ورلڈکپ 2018 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا


فٹبال ورلڈکپ 2018 کے شیڈول کا اعلان ہو گیا

فٹبال ورلڈ کپ 2018 کے لیے ڈراز ہو گئے ہیں جس کے مطابق آئندہ برس 14 جون سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ سعودی عرب اور روس کے درمیان ہو گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روس کے صدارتی محل میں ہونے والی تقریب میں فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے فائنل ڈراز کی۔

ورلڈکپ کے لیے ہونے والے ڈراز میں دنیا کی 32 ٹیموں کو 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ چار ٹیموں پر مشتمل ہے۔

گروپ اے

روس، سعودی عرب، مصر اور یوروگائے شامل ہیں۔

گروپ بی

پرتگال، اسپین، مراکش اور ایران کی ٹیموں پر مشتمل ہے۔

گروپ سی

اس گروپ میں فرانس آسٹریلیا، پیرو اور ڈنمارک شامل ہیں۔

گروپ ڈی

ارجنٹینا، آئس لینڈ، کروشیا اور نائیجیریا اس گروپ کا حصہ ہیں۔

گروپ ای

برازیل، سوئٹزرلینڈ، کوسٹا ریکا اور سربیا پر مشتمل ہے۔

گروپ ایف

جرمنی، میکسیکو، سویڈن اور جنوبی کوریا اس گروپ میں شامل ہیں۔

گروپ جی

بیلجیئم، پاناما، تیونس اور انگلینڈ اس گروپ کا حصہ ہیں۔

گروپ ایچ

اس گروپ میں پولینڈ، سینیگال، کولمبیا اور جاپان شامل ہیں۔

ورلڈ کپ 2018 کے لیے روس کے 11 شہروں کے 12 اسٹیڈیمز میں 64 میچز کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری