ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاریاں


ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاریاں

ٹرمپ انظامیہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی تیاریاں کررہی ہے جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیل کی محبت میں ہر حد عبور کرنے پر تل گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ اگلے ہفتے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی سفارتخانہ بھی تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ بیت المقدس پر اسرائیل کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتا جبکہ امریکی صدر اپنی انتخابی مہم کے دوران ہی امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا وعدہ کر چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری