کالعدم تحریک طالبان کے پے درپے حملے اور اس کے سرغنوں کی پاکستانی جیلوں سے رہائی ؟؟؟


کالعدم تحریک طالبان کے پے درپے حملے اور اس کے سرغنوں کی پاکستانی جیلوں سے رہائی ؟؟؟

دو دن قبل پشاور کے زرعی سیکریٹریٹ پر حملہ کرنے والے بدنام زمانہ دہشتگرد گروہ تحریک طالبان کے سرغنہ مولوی نسیم خان کی پاکستان کے ہائی سکیورٹی جیل سے رہائی سمجھ سے بالاتر ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے حکم پر مولوی نسیم خان کی رہائی عمل میں آئی۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق  2010ء میں مولوی نسیم خان کو کالعدم تحریک طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران گرفتار کر کے باسل میں دھماکہ خیز مواد رکھنے، ملک کے خلاف سازش اور دہشت گردی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

یادرہے کہ دودن قبل 12 ربیع الاول کے موقع پر پشاور کے زرعی سیکریٹریٹ پر حملے کے نتیجے میں طلباء سمیت 11 پاکستانی شہید اور 34 زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس حملے کی ذمہ داری بھی تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی جبکہ حملے کے دوران جنگجو مسلسل افغانستان میں بیٹھی اپنی قیادت کو آگاہ کرتے رہے تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادہ نقصان ہونے سے بچا لیا اور دہشتگردوں کو اپنے انجام تک پہنچا دیا تھا۔ 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری