شیخ عیسیٰ قاسم بحرین کے امن و استحکام کی ضمانت ہے/ آلہ خلیفہ علاج معالجے کی سہولیات فراہمکرے


شیخ عیسیٰ قاسم بحرین کے امن و استحکام کی ضمانت ہے/ آلہ خلیفہ علاج معالجے کی سہولیات فراہمکرے

بحرین کے مایہ ناز عالم دین اور امام جمعہ نے کہا ہے کہ بحرینی عوام کے قائد رہبر شیخ عیسیٰ قاسم نہ صرف بحرینی عوام کی محبوب ترین ہستی ہیں بلکہ وہ اس ملک کے امن و استحکام کی واحد ضمانت بھی ہیں جن کے علاج معالجے کیلئے آل خلیفہ فوری اقدامات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی معروف شیعہ رہنما، عالم دین اور امام جمعہ ، سید محمد الغریفی نے کہا ہے کہ بحرین کی اعلیٰ ترین مذہبی اتھارٹی شیخ عیسیٰ قاسم نہ صرف بحرینی عوام کی محبوب ترین ہستی ہیں بلکہ وہ واحد اس ملک میں امن و سلامتی کی ضمانت بھی ہیں۔

لہذا حکومت اور بحرینی عوام کی یہ ذمہ داری ہے کہ یہ کہ وہ ان کی دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے درپیش تمام ضروری علاج و معالجہ کی فراہمی کو یقینی بنائیں جس کی اس وقت آیت اللہ عیسی قاسم کو ضرورت ہے۔

اللؤلؤة ٹی وی کے مطابق نماز جمعہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے حجة السلالم و المسلمین سید الغریفی نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت بارے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین مین وہی واحد شخصیت ہیں جوملک کی سلامتی اور استحکام کی اہم ترین ضمانت ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ اتوار کو آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی صحت بہت خراب ہوگئی، اور بعد میں ان کے طبی امتحان کے بعد اس امر کی ضرورت محسوس کی گئی کہ انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت ہے تا کہ ان کا آپریشن کیا جا سکے۔

سید علی الغریفی نے کہا کہ یہ حکومت اور ہم سب کی ذمہ داری ہے ان کی دیکھ بھال کے ساتھ ان کی صحت کے لئے تمام ممکنہ ذرائع فراہم کئے جائیں۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم بحرین کی اعلی ترین مذہبی اتھارٹی ہیں جن کی آل خلیفہ حکومت نے جون 2016 میں ان کی بحرینی شہریت منسوخ کر دی تھی ۔ وہ بحرین کے شمال مغرب کے دارالحکومت الدراز میں حکومتی محاصرہ کے تحت رہ رہے تھے جبکہ مئی2017سے انہیں گھر پر نظر بند کر رکھا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری