"طلوع حقیقت" کانفرنس کا آغاز ہوگیا


"طلوع حقیقت" کانفرنس کا آغاز ہوگیا

"طلوع حقیقت" کانفرنس کی افتتاحی تقریب دانشوروں سمیت اہم شخصیات کی موجودگی میں حجت الاسلام والمسلمین گلپایگانی، محمد جواد ظریف اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کی تقاریر سے ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سپریم لیڈر امام خامنہ ای کی جانب سے مغربی ممالک کے نوجوانوں کے نام گزشتہ سال جاری ہونے والے خط کی سالگرہ کی مناسبت سے "طلوع حقیقت" نامی کانفرنس کا آغاز حجت الاسلام والمسلمین گلپیگانی، محمد جواد ظریف اور ڈاکٹر علی اکبر ولایتی کے خطابات سے ہوا۔

طلوع حقیقت کانفرنس کے شعبہ ذرائع ابلاغ کے مطابق امام خامنہ ای کی جانب سے مغربی نوجوانوں کے نام خط کی سالگرہ کی مناسبت سے کانفرنس کا انعقاد ملک کے نامور دانشوروں، سیاسی، علمی اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں ہوا۔

اس کانفرنس کا انعقاد انقلاب اسلامی انسٹیٹیوٹ، رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات اور مغربی نوجوانوں کے نام امام خامنہ ای کے خطوط کی نشر و اشاعت کیلئے متحرک عوامی کمپین کے زیر اہتمام کیا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ اس کانفرنس میں امام خامنہ ای کے خطوط کی نشر و اشاعت کیلئے جاری عوامی کمپین کے مسئول حمید رضا مقدم فر رہبر معظم کے خطوط کے حوالے سے اندرون اور بیرون ملک سوشل میڈیا پر ردعمل پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری