مقتدی صدر: عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے


مقتدی صدر: عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے، بیت المقدس ہمارا ہے

عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ کا کہنا ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں امریکی صدر کو کھری کھری سنا دیں

انھوں نے لکھا کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

عالمی ذرائع ابلاغ میں قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ بدھ کے روز اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور قرار دینے جارہے ہیں جس کو لے  کر  عراق کے شیعہ رہنما اور صدر تحریک کے سربراہ حجت السلام والمسلمین سید مقتدی صدر نے امریکی صدر کو کھری کھری سنا دی ہیں۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا  ہے کہ عالمی سامراج اور استعمار چاہے جو بھی کر لے  بیت المقدس ہمارا ہے نہ کہ کسی اور کا۔

انھوں نے ٹرمپ سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ آپ کے نظریہ کی کوئی حیثیت نہیں  اور آپ کی قدرت بھی محدود ہے، ہمیں آپ کے نظریات کی کوئی ضرورت نہیں، بیت المقدس ہمارا ہے اور یہ سرزمین بھی ہماری  ہے۔

سید صدر نے مزید کہا کہ بیت المقدس کا خدا ہے  جو اس کی حفاظت کرتا ہے اور اس کے بندے ہیں جو جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں  یادرہے کہ  جمعہ کو ایک  امریکی اعلی عہدہ دار نے  کہا تھا کہ ممکن ہے بدھ کو ٹرمپ اپنی تقریر میں بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت قرار دے دیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری