شامی فوج نے دہشت گردوں سے 8 دیہات آزاد کرالئے


شامی فوج نے دہشت گردوں سے 8 دیہات آزاد کرالئے

شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں سے 8 دیہاتوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، دمشق کے مضافات میں شامی فوج اور دہشت گرد گروہوں سے شدید جھڑپوں کے بعد کئی علاقے آزاد کرالئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جنوب مغربی دمشق کے مضافات میں شامی فوج اور عوامی رضا کار فورسز نے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع کارروائی کرکے 8 دیہاتوں کو آزاد اورمتعدد دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں اب بھی جاری ہیں، شامی فوج تکفیری دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کررہی ہے۔

بیت جن نامی علاقے میں فوج کے ساتھ ہونے والی تازہ ترین جھڑپوں میں النصرہ فرنٹ کا خطرناک سرغنہ ابودجانہ ہلاک ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے البوکمال کے مضافاتی علاقوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کے خلاف جامع آپریشن کا آغاز کیا ہے۔

خیال رہے کہ شامی فوج نے تقریبا دو ہفتے قبل البوکمال نامی شہر کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا تھا اس شہر کی آزادی کے بعد شام کے تمام چھوٹے بڑے شہروں سے داعش کے خاتمے کا اعلان کیا گیا تھا۔

البوکمال، شام میں عراق کی سرحد کے قریب واقع ہے جو دہشت گرد گروہ کا آخری ٹھکانہ شمار ہوتا تھا۔

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے حملے سے شروع ہوا تھا جس کا مقصد علاقے کا توازن صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا تاہم شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے وسیع کارروائیاں کر کے تمام دہشت گرد گروہوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری