محمد جواد ظریف ماسکو پہنچ گئے


محمد جواد ظریف ماسکو پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف روس کے دورے پر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

ایرانی وزیرخارجہ بحیرہ خزر کے ساحلی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ 5 اور 6 دسمبر کو روسی دارالحکومت ماسکو میں بحیرہ خزر کے ساحلی ممالک کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے۔

محمد جواد ظریف، سیاسی، قانونی اور سرحدی ماہرین کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ روس پہنچے ہیں۔

بحیرہ خزر کے ساحلی ممالک کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں سمندری راستے تجارت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری