آیت‌الله عیسی قاسم کو ہسپتال منتقل کرنے کا اعلان


آیت‌الله عیسی قاسم کو ہسپتال منتقل کرنے کا اعلان

بحرین کی الوفاق پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہسپتال منتقل کرنے کی خبر دی ہے.

خبر رساں ادارے تسنیم نے المنار کے حوالے سے بتایا ہے کہ بحرین کی الوفاق پارٹی کے رہنماء شیخ حسین الدیهی کا کہنا ہے کہ اس ملک کے رہبر اعلیٰ آیت‌الله شیخ عیسی قاسم کو 24 گھنٹوں کے اندر اندر علاج کے لئے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

ذرائع کا  کہنا ہے کہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم اپنی رہائشگاہ پر ہی ہیں کہ جس کا بحرین کی حکومت نے فوجی محاصرہ کر رکھا ہے۔ اگلے چوبیس گھنٹوں کے اندر اندر انہیں ہسپتال منتقل کرنے کا قوی امکان ہے۔

بحرین کے نامور عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی صحت بگڑنے اور وزن نصف سے بھی کم اور صورت حال تشویشناک ہو جانے کے بعد، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیر کے روز بحرینی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے علاج و معالجے کے لئے فوری طور پر حالات کو سازگار بنائیں۔

خیال رہے کہ بحرین کی ظالم و جابر اور امریکہ نواز آل خلیفہ حکومت نے بحرین کے ممتاز شیعہ عالم دین اور بحرینی عوام کے سربراہ آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ کر کے ان کے گھر کا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری