کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، صدر آزاد کشمیر

خبر کا کوڈ: 1592620 خدمت: پاکستان
سردار مسعود خان

صدرآزاد کشمیرمسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا جب کہ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن میں صدرآزادکشمیرسردارمسعود خان نے پاکستانی سفارتخانے میں کمیونٹی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اورکشمیر کو ایک دوسرے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا، امریکا سمیت دنیا بھرمیں کشمیری کمیونٹی نے مسئلہ کشمیر زندہ رکھا جب کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اس سے قبل صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے بھارت میں بڑھتی ہندوانتہاپسندی پر اظہارتشویش کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند ہونی چاہییں، مسئلہ کشمیرکے حل تک جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کشمیریوں کی عالمی برادری تک رسائی کیلیے واحد خودمختارآواز ہے، امریکا مسئلہ کشمیرکے حل کیلیے سہولت کار کا کردار ادا کرے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیرکے دیرپا حل کیلیےسنجیدہ کوششیں کرے۔

صدرآزاد کشمیرمسعود خان نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے خطے کے امن واستحکام کونقصان ہوگا، بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کودہشت گردی سے ملانے کا پروپیگنڈا کررہا ہے اور مقبوضہ کشمیرمیں کوئی دہشت گردی نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں کوقتل اوران پرتشددکررہا ہے، کشمیری بھارت سےآزادی کے حصول کیلیے سیاسی جنگ لڑرہے ہیں، اس لیے عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روکنے کیلیے آگے آئے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری